سری نگر:جموں و کشمیر کانگریس صدر غلام احمد میر نے الزام لگایا کہ ‘بی جے پی حکومت’ جموں و کشمیر کو اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی طور پر تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پوری دنیا میں مشہور ہے اور بی جے پی حکومت ‘ناگپور ڈیزائن’ کے تحت اس کی شناخت، پہچان اور انفرادیت کو ملیا میٹ کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری کی ‘اپنی پارٹی’ بی جے پی کی پیداوار ہے اور اس پر حیرت نہیں ہونی چاہیے اگر بی جے پی ‘ڈی ڈی سی چیئرمین’ چننے میں اس کی حمایت کرتی ہے ۔غلام احمد میر نے کہا کہ جموں و کشمیر کو اب دہلی سے چلایا جا رہا ہے ۔ ان کی جموں و کشمیر کے حوالے سے یہ پالیسی ہے کہ اس کو اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی طور پر تباہ کرنا ہے ‘۔ان کا کہنا تھا: ‘جموں و کشمیر پوری دنیا میں مشہور ہے ۔ یہ سازشیں کشمیر کی شناخت، پہچان اور انفرادیت کو ملیا میٹ کرنے ہیں۔