بی جے پی کی کوثر جہاں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب

   

نئی دہلی۔ بی جے پی امیدوارکوثر جہاں کو دہلی حج کمیٹی کا نیا چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا۔ یہ کمیٹی سعودی عرب میں عازمین حج کا انتظام کرتی ہے۔ کوثر جہاں اس عہدے پر فائز ہونے والی دوسری خاتون ہیں۔ دہلی کانگریس کے سابق صدر تاجدار بابر اب تک واحد خاتون تھیں جو اس عہدے پر فائز تھیں۔ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے6 جنوری کو تین سال کی مدت کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی تشکیل دی تھی۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں ایک رکن پارلیمنٹ، دو ممبران دہلی قانون ساز اسمبلی، ایک مسلم ممبر لوکل باڈی سے، ایک مسلم ممبر اور ایک مسلم ممبر کسی بھی مسلم رضاکارانہ تنظیم سے ہوتا ہے۔
کمیٹی کے ممبران میں بی جے پی ایم پی گوتم گمبھیر، آپ ایم ایل اے عبدالرحمان اور حاجی یونس، کانگریس ایم سی ڈی کونسلر نازیہ دانش شامل ہیں۔ ان کے علاوہ محمد سعد کو اسلامیات اور قانون کے ماہر کے طور پر نامزد کیا گیا ، جب کہ کوثر جہاں کو مسلم رضاکارانہ تنظیم کی جانب سے مسلم رکن کے طور پر نامزدکیا گیا ہے۔ حج کمیٹی کے انتخابات میں جملہ میں سے صرف تین ووٹ ڈالے گئے۔ دو ممبران، بی جے پی ایم پی گوتم گمبھیر، نامزد محمد سعد نے بی جے پی کے حمایت یافتہ امیدوار کوثر جہاں کو ووٹ دیا۔ جبکہ دو ممبران، اے اے پی ایم ایل اے عبدالرحمان اور حاجی یونس نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا اورکانگریس کونسلر نازیہ دانش غیر حاضر رہیں۔