بی جے پی کی گندی سیاست قابل مذمت : جی سکھیندر ریڈی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 7 جولائی ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس لیڈر جی سکھیندر ریڈی نے آج بی جے پی پر تلنگانہ میں گندی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ۔ یہاں ایک پروگرام سے خطابکرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی صدر امیت شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے دعوی کیا کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو ریاست میں اقتدار حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار حاصل کرنے جھوٹے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے جو تلنگانہ میں کارگر ثابت نہیں ہونگے ۔