بی جے پی کی یوم تاسیس ، پارٹی کارکنوں کو مبارکباد

   

مزدوروں اور نقل مقام کرنے والوں کو کھانا کھلانے کا مشورہ : بنڈی سنجے صدر تلنگانہ بی جے پی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ بی جے پی کے صدر و رکن پارلیمنٹ کریم نگر بنڈی سنجے نے بی جے پی کے 40 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کی اور انہیں ایک وقت کا کھانا کم کھا کر نقل و مقام کر کے ریاست پہونچنے والے مزدوروں کا پیٹ بھرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث یہ مزدور روزگار سے محروم ہوگئے ہیں اور ان کا گذر بسر مشکل ہوگیا ہے ۔ ایسی صورت میں انہیں راحت فراہم کرنا بی جے پی کے ہر ایک کارکن کی ذمہ داری ہے ۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ملک کی تمام ریاستوں نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے ۔ کئی مزدوروں کو وقت پر کھانا میسر نہیں ہورہا ہے جس سے وہ کافی پریشان ہیں ۔ بی جے پی کے قائدین وکارکن ایک وقت کا کھانا کم کھائیے اور ان مزدوروں کو بھوکے پیٹ سونے نہیں دیں ۔۔