بی جے پی کے اراکین کو چھوڑ کر وزیراعلی بھگونت مان سمیت تمام اراکین اسمبلی نے حلف لیا

   

Ferty9 Clinic

چندی گڑھ : پنجا ب کی سولہویں اسمبلی کا پہلا اجلاس آج نومنتخب اراکین اسمبلی کو رکنیت کا حلف دلائے جانے کے ساتھ شروع ہوا۔ڈاکٹر نجر کو کل گورنر بنواری لال پروہت نے پروٹیم اسپیکر کا حلف دلایا تھا۔ڈاکٹر نجر نے وزیراعلی بھگونت مان سمیت تمام اراکین کو حلف دلایا جن میں کانگریس کے 18اراکین اسمبلی اور عام آدمی پارٹی کے 92اراکین اسمبلی شامل ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو اراکین اسمبلی ذاتی اسباب سے آج اسمبلی نہیں آسکے اور 22مارچ کو حلف لیں گے ۔ایوان میں آج ان بڑے بڑے قدآور لیڈروں کی کمی محسوس کی جارہی تھی جو سیاست میں لمبی اننگز کھیل چکے ہیں۔