کوہیر ۔ محمد رحمت علی کو اقلیتی مورچہ صدر حلقہ اسمبلی ظہیرآباد محمد عظیم الدین کو اقلیتی مورچہ صدر کوہیر منڈل اور عبدالجلیل کو اقلیتی مورچہ صدر کوہیر ٹاون کی حیثیت سے نامزد کئے جانے پر این منوہر صدر بی جے پی کوہیر نے مستقر کوہیر میں ایک تقریب منعقد کرتے ہوئے اقلیتی قائدین کو بی جے پی میں خیرمقدم کرتے ہوئے شالپوشی اور گلپوشی کی ۔ اس موقع پر محمد رحمت علی نے اپنے بیان میں بتایا کہ بی جے پی انچارج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد مسٹر جنگم گوپی نے ان پر بھروسہ و اعتماد کرتے ہوئے ان کو اقلیتی مورچہ کی جو ذمہ داری سونپی ہے اس کو پورا کرنے کیلئے جدوجہد کریں گے اور پارٹی کے فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہونچنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے ۔
