نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج راجستھان، ہریانہ اور آندھرا پردیش کے لئے پارٹی کے انتخابی انچارج اور شریک انچارجوں کا تقرر کیا ہے ۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے تین ریاستوں کے انتخابی انچارجوں اور شریک انچارجوں کی تقرری کا اعلان کیا ہے ۔بی جے پی نے ونے سہسر بدھے کو انچارج اور وجیہ راہٹکر اور پرویش ورما کو راجستھان کے شریک انچارج کے طور پر مقرر کیا ہے ۔ ہریانہ کے لیے ستیش پونیا کو انچارج اور سریندر سنگھ ناگر کو شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے اور آندھرا پردیش کے لیے پارٹی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کو انچارج اور سدھارتھ ناتھ سنگھ کو شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔