نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا کہ کورونا وائرس وبا کے خلاف ایسٹرا زنیکا کی ویکسین کے دو ڈوز کے درمیان وقفہ بڑھا کر اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہندوستان میں اس ویکسین کا نام کووی شیلڈ ہے جسے پونے میں قائم سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا نے تیار کیا ہے۔ راہول کا دعویٰ ہیکہ ملک میں ویکسین کی قلت ہے اور بی جے پی حکومت نے معمول کی طرح جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے دو ڈوز کے درمیان وقفہ کو بڑھا دیا ہے تاکہ ویکسین کی تیاری کیلئے وقت مل جائے۔