جئے پور : راجستھان کے ایم پی ہنومان بینیوال ہفتہ کو مرکز کے زراعت سے متعلق قوانین کے خلاف کسانوں کے ایجی ٹیشن کی تائیدمیں 3 پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے ۔ مرکز میں بی جے پی حلیف راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کے کنوینر بینیوال نے اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کئی مرتبہ عوام سے متعلق مسائل پر کمیٹیوں کو توجہ دلاچکے ہیں ، جن کا وہ حصہ رہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ عوامی مسائل پر کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ ایسی صورتحال میں پارلیمانی نظام میں ان کمیٹیوں کے وجود کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ مسائل کوسنی اَن سنی کیا جارہا ہے اور کسانوں کے جاریہ ایجی ٹیشن کے پیش نظر بھی وہ ان کمیٹیوں سے علحدہ ہورہے ہیں ۔۔