میدک ۔ یکم نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی بنڈی سنجے کی جانب سے ریاستی سرکاری ملازمین کے خلاف ریمارکس پر صدر ضلع ٹی این جی اوز میدک ڈی نریندر کی قیادت میں دفتر آبپاشی سرکل میدک پر لنچ بریک کے اوقات میں سرکاری ملازمین نے سیاہ بیاچس لگاکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ سنجے صدر بھاجپا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ریاستی سرکاری ملازمین پر ریاستی تلنگانہ سرکار کو فروخت ہو جانے کا الزام لگایا تھا۔ جس پر سرکاری ملازمین نے بنڈی کے ریمارکس کا سخت نوٹ لیتے ہوئے ملازمین سرکار سے غیر مشروط طور پر معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔ اس پروگرام احتجاجی مظاہرے میں اقبال پاشاہ، ایم راج کمار، معتمد ٹی این جی اوز، ڈی رادھا، ڈی ای اریکشن وٹسلا، شیوا، ناگراج، اے ای سرینواس گوڑ، محمد سلیم، کرشنا، سریدھر، رینوکا، شیواجی کے علاوہ دیگر نے حصہ لیا۔