نئی دہلی:الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے خلاف اخبارات میں شائع ہونے والے ‘کرپشن ریٹ کارڈ’ کے اشتہارات پر کانگریس کی کرناٹک یونٹ کو نوٹس جاری کیا ہے اور ان الزامات کو ثابت کرنے کے لیے اتوار کی شام تک ‘تجرباتی’ ثبوت فراہم کرنے کو کہا ہے۔ کمیشن نے ہفتہ کی شام یہ نوٹس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے بعد جاری کیا ہے۔کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے، کانگریس نے ریاست میں 2019 سے 2023 کے دوران ‘کرپشن کی شرح’ درج کرنے والے پوسٹر اور اشتہارات جاری کیے اور بی جے پی حکومت کو ‘ٹربل انجن’ قرار دیا۔
