حیدرآباد۔/22 فروری، ( سیاست نیوز) وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا کہ ملک سے بی جے پی کو نکال باہر کرنے کیلئے کے سی آر کی قیادت میں مشن دلی شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت میں مشن تلنگانہ کی اطلاعات گشت کررہی ہیں لیکن تلنگانہ میں بی جے پی کیلئے کوئی موقع نہیں ہے۔ جگدیش ریڈی نے کہاکہ آٹھ برسوں کی حکمرانی میں مرکز کی بی جے پی حکومت نے عوام کی بھلائی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ عوام بی جے پی کو مسترد کرنے کی تیاری کرچکے ہیں۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر مرکز میں تیسرے محاذ کی تیاری میں مصروف ہیں اور مختلف جماعتوں نے تائید کا اعلان کیا ہے۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے بعد چیف منسٹر چاہتے ہیں کہ ہم خیال جماعتوں کی مدد سے بی جے پی کو زوال سے دوچار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر کے سی آر کی سرگرمیوں کو بھرپور تائید حاصل ہورہی ہے۔ ر