پٹنہ:بی جے پی نے اس مرتبہ سشیل کمار مودی کی جگہ دو نئے چہروں کو بہار میں نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک ہیں تارکشور یادو اور دوسری ہیں رینو دیوی۔ رینو دیوی کو بہار کی پہلی نائب وزیر اعلیٰ ہونے کا شرف حاصل ہوا۔اس اقدام سے نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل (یو) کو زوردار جھٹکا لگنے والا ہے کیونکہ رینو کا تعلق انتہائی پسماندہ سماج ’نونیا‘ سے ہے اور بی جے پی اس طبقہ کو اپنی طرف کھینچنا چاہتی ہے۔بہار میں انتہائی پسماندہ سماج کا ووٹر اب تک جنتا دل یو کا بڑا ووٹ بینک تصور کیا جاتا ہے، لیکن رینو دیوی کے نائب وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ان کا رجحان بی جے پی کی طرف بڑھے گا۔
