بی جے پی کے دہلی یونٹ کے صدر کو قتل کی دھمکی

   

Ferty9 Clinic

ضرورت پڑنے پر مودی کو بھی راستے سے ہٹادینے کا فیصلہ
نئی دہلی ۔ /23 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے بی جے پی کے ریاستی یونٹ کے صدر منوج تیواڑی کو ایس ایم ایس کے ذریعہ ان کے ذاتی فون نمبر پر موت کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں ۔ جن میں کہا جارہا ہے کہ فون کرنے والے پر شدید دباؤ ہے کہ وہ منوج تیواڑی کا خاتمہ کردے ۔ تیواڑی نے کہا کہ فون کرنے والے نے یہ بھی کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وزیراعظم کو بھی راستے سے ہٹایا جاسکتا ہے ۔ تیواڑی نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دے دی ہے ۔ فون کرنے والے نے اپنے ہندی زبان میں دیئے گئے پیغام میں کہا کہ وہ ’معذرت خواہ ‘‘ ہے کہ اسے شدید باؤ کے تحت تیواڑی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرنا پڑرہا ہے ۔ گزشتہ جمعہ کو تیواڑی کو یہ دھمکیاں ان کے موبائیل فون پر وصول ہوئیں اور پولیس کو فوری خبر کردی گئی ۔