بی جے پی کے ذریعہ ہی ٹی آر ایس حکومت کا خاتمہ ممکن

   

کاغذنگر میں عوامی جلسہ سے بی جے پی قومی سکریٹری اور ریاستی صدر بنڈی سنجے کا خطاب

کاغذنگر : کاغذنگر مستقر کے ایس پی ایم کرکٹ گراؤنڈ میں دوپہر 3بجے کے قریب کانگریس پارٹی حلقہ انچارج ڈاکٹر پی ہریش بابو کی بی جے پی پارٹی میں شمولیت سے متعلق خصوصی عوامی جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والوں میں بی جے پی پارٹی قومی سکریٹری ریاست تلنگانہ انچارج ترون چوگ اور بی جے پی پارٹی تلنگانہ اسٹیٹ صدر بنڈی سنجے نے شرکت کی ۔ جلسہ کی کارروائی بی جے پی پارٹی ضلع صدر پوڈل اور ڈاکٹر سریش بابو نے چلائی ۔ جماعتوں کی حیثیت سے شرکت کرنے والوں میں متحدہ ضلع عادل آباد رکن پارلیمان ایس باپو راؤ ، سابق رکن پارلیمان جی ویویک ، سابق ضلع پریشد چیرپرسن محترمہ سوہاسنی ریڈی ، گنپتی ، حلقہ بی جے پی پارٹی انچارج ڈاکٹر سرینواس ، بی جے پی پارٹی ضلع سکریٹری کے ستیہ نارائن ، کمان مورچہ اسٹیٹ سکریٹری راوی سرینواس کے علاوہ مقامی اور غیر مقامی بی جے پی پارٹی قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ ترون چوگ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت ہندوستان آسمانوں کی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور بی جے پی دور حکومت میں عوامی فلاحی و بہبود کے کاموں کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی تلنگانہ صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور کانگریس پارٹی کو ختم کرتے ہوئے رام راج لانے کا ہندوؤں سے اپیل کی گئی ۔