نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلیبی جے پی کے رہنما رمیش پہلوان اتوار کو اپنی اہلیہ اور دو بار کونسلر کسم لتا کے ساتھ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) میں شامل ہوئے۔رمیش پہلوان کستوربا نگر سیٹ سے آئندہ اسمبلی انتخابات لڑ سکتے ہیں جہاں سے مدن لال تین بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔کسم لتا جنوبی دہلی کے کوٹلہ مبارک پور وارڈ سے دو بار میونسپل کارپوریشن آف دہلی (MCD) کی کونسلر ہیں۔پارٹی میں دونوں رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ کسم لتا جی کے دوبارہ شامل ہونے پر خوشی ہے۔.رمیش جی نے 2013 میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ آج سات سال بعد وہ گھر لوٹ رہے ہیں۔. رمیش جی اور کسم لتا جی دن میں 24 گھنٹے اپنی خوشی اور غم میں لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ انہوں نے ریسلنگ میں بھی اچھا کام کیا ہے۔. میں ان کا دوبارہ استقبال کرتا ہوں۔رمیش پہلوان نے کہاکہ آج گھر واپس آ رہا ہوں۔پوری دنیا دہلی کو کیجریوال کے نقطہ نظر سے دیکھتی ہے۔ چاہے وہ بچے بیرون ملک جا رہے ہوں یا کوئی بچہ عالمی سطح پر فرانسیسی بول رہا ہو، یہ سب کیجریوال کی وجہ سے ہے۔