بی جے پی کے رکن اسمبلی جتیندر ورما سماج وادی پارٹی میں شامل

   

آگرہ: یوپی اسمبلی الیکشن 2022 سے پہلے سیاسی ہلچل تیز ہے۔ اس تناظر میں آگرہ کے فتح آباد اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے جتیندر ورما نے بی جے پی چھوڑ دیا ہے۔ ایم ایل اے جتیندر ورما کا ٹکٹ کٹنے کے بعد وہ اتوار کو سائیکل پر سوار ہوگئے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سواتنتر دیو کو اپنا استعفیٰ بھیجنے کے بعدوہ لکھنؤ میں ایس پی میں شامل ہو ئے، انہیں ضلع صدر بنایا گیا ہے۔ایس پی کے موجودہ ضلع صدر مدھوسودن شرما ’باہ‘ اسمبلی سیٹ سے ایس پی امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔کئی دنوں سے قیاس آرائی تھی کہ جتیندر ورما بی جے پی چھوڑ دیں گے۔ بی جے پی نے ان کا ٹکٹ کاٹ کر بی ایس پی کے سابق ایم ایل اے چھوٹے لال ورما کو اس سیٹ سے اپنا امیدوار منتخب کیا ہے۔