اتر پردیش کے کئی اضلاع کے نام تبدیل کرنے کے بعد اب شیراز ہند کہے جانے والے جونپور ضلع کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے کراکت سے بی جے پی ایم ایل اے دنیش چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ جونپور ضلع کا نام پرشورام کے والد رشی جمدگنی کے نام پر جمدگنی پورم رکھا جائے اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے درخواست کی ہے کہ جونپور ضلع کا نام تبدیل کرنے کے مطالبے کے حوالے سے سیاست تیز ہو گئی ہے دنیش چودھری نے بتایا کہ پہلے جون پور کا نام جمدگنی پورم تھا تیرہویں صدی میں محمد بن تغلق نے اپنے بھائی جونا خان کے نام پر اس شہر کا نام جون پور رکھ دیا انہوں نے کہا کہ جونپور کا نام پرشورام کے والد جمدگنی کے نام پر جمدگنی پورم رکھا جانا چاہیے انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو خط لکھا ہے جس میں جون پور ضلع کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔