بی جے پی کے رکن اسمبلی نے سمیتا سبھروال کو بالواسطہ تنقید کا نشانہ بنایا

   

Ferty9 Clinic

قبائلی خاتون پر پولیس ظلم و زیادتی کی رگھونندن راؤ نے مذمت کی، کے ٹی آر اور کویتا کی خاموشی پر اظہاربرہمی
بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی پر کے ٹی آر ۔ کویتا اور سمیتا سبھروال نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا

حیدرآباد ۔ 19 اگست (سیاست نیوز) بی جے پی کے رکن اسمبلی رگھونندن راؤ نے آئی اے ایس آفیسر سمیتاسبھروال پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی خاتون کی پولیس نے بے رحمی سے پٹائی کی ہے۔ اس معاملے میں آئی اے ایس آفیسر کیوں خاموش ہے، استفسار کیا۔ دوسری ریاستوں کے واقعات پر ردعمل کا اظہار کرنے والے ٹیوٹر چڑیا کو اس مسئلہ پر بھی ردعمل کا اظہار کرنے کا مطالبہ کیا۔ تلنگانہ کی خواتین پر ہونے والے مظالم ٹیوٹر کی چڑیا کو نظر نہ آنے کا دعویٰ کیا۔ واضح رہیکہ بلقیس بانو عصمت ریزی واقعہ کے ملزمین کو گجرات حکومت نے رہا کردیا تھا جس کی سمیتا سبھروال نے ٹویٹر پر مذمت کی تھی۔ تب بی جے پی کے قائدین تلملا کر رہ گئے تھے۔ قبائلی خاتون کو پولیس کی جانب سے پٹائی کرنے کا واقعہ منظرعام پر آنے کے بعد بی جے پی قائدین نے چیف منسٹر دفتر کی آئی اے ایس آفیسر پر بالواسطہ تنقید کی ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی راگھونندن راؤ نے ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر اور بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا پر بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قبائلی خاتون کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی پر آواز نہ اٹھانے کی وجہ طلب کی۔ ان دونوں بھائی بہن نے بھی بلقیس بانو کے واقعہ کی مذمت کی تھی۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی پر بھی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اسمبلی حلقہ کے حدود میں قبائلی خاتون کے ساتھ پولیس نے زیادتی کی ہے۔ ایک خاتون ہوتے ہوئے بھی سبیتا اندرا ریڈی نے دوسری خاتون کے درد کو محسوس نہیں کیا ہے۔ قانون محافظ پولیس ملازمین ہی خواتین پر حملے کررہے ہیں۔ ذمہ دار پولیس ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جب پولیس اسٹیشن میں ہی سی سی کیمرے نہیں ہیں تو 1200 کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے کمانڈ کنٹرول تعمیر کرنے کا کیا فائدہ۔ن