بریلی (یوپی) : بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیش مشرا اس وقت تنازعات میں گھر گئے جب انہوں نے بغیر کسی کاغذی کارروائی کے چائیلڈ شیلٹرس سے ایک لڑکی کو زبردستی حاصل کرلیا۔ یہ واقعہ گزشتہ ہفتہ کو پیش آیا تھا تاہم اس وقت یہ اس وقت منظر عام پر آیا جب چائیلڈ شیلٹرس کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو اس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ گزشتہ سال آخری رسومات کے موقع پر یہ لڑکی کرشماتی طور پر بچ گئی تھی۔ ’’وارن بے بی فولڈشیلٹر کے سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ گزشتہ اتوار کو راجیش مشرا شیلٹر ہوم آئے اور بغیر کسی کارروائی اور اجازت کے لڑکی کو لے کر چلے گئے۔ وہ لڑکی کے ساتھ اپنے بیٹے کی شادی میں شریک ہوئے اور کووڈ کے قواعد کے بغیر فوٹوز لئے اور دوسرے دن لڑکی کو شیلٹر ہوم واپس لوٹا دیئے۔