بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین اپنے متنازع اور مضحکہ خیز بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں، سریندر سنگھ بھی اپنے متنازع بیان کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اب انہوں نے بابری مسجد رام-جنم بھومی پر فیصلہ سنانے والے ججوں کے بارے میں بہت بڑا بیان دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایودھیا کیس میں فیصلہ سنانے والے سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کو ’بھارت رتن‘ دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ” عدالت کے پانچ ججوں نے ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے، 130 کڑوڑ عوام اس فیصلے سے بہت خوش ہیں، یہ پہلا تاریخی فیصلہ ہے جس کے بارے میں اتنی بڑے پیمانے پر خوشیاں منائی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا، ’’جن ججوں نے یہ فیصلہ سنایا ہے وہ درحقیقت ملک کے لیے زیورات کے مانند ہیں۔ لہذا ان سب کو بھارت رتن کے اعزاز سے سرفراز کیا جانا ضروری ہے۔ اویسی عدالت کے فیصلے کا احترام نہیں کر رہے، ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔