حیدرآباد 5مئی (سیاست نیوز ) بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا سی ایم رمیش کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی)میں شامل کیاگیا ہے ۔ان کو یہ اہم ذمہ داری دی گئی ہے ۔رمیش کا تعلق اے پی سے ہے جنہوں نے تلگودیشم سے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔اس سلسلہ میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ذمہ داروں نے یہ اعلان کیا۔لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈرادھیرنجن چودھری کو اس کمیٹی کا صدرنشین بنایاگیا ہے ۔چودھری،ایوان میں پارٹی کے واحد رکن ہیں جن کو پی اے سی میں جگہ دی گئی ہے ۔لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے گذشتہ روز یہ اعلان کیا۔پی اے سی میں لوک سبھا کے 15اور راجیہ سبھا کے 7ارکان ہیں۔
