کولکاتا: مغربی بنگال میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے بیرک پور سے لوک سبھا ایم پی ارجن سنگھ نے آج ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کرلی اور پارٹی میں واپس آگئے۔ انہیں ٹی ایم سی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے پارٹی کی رکنیت دلائی۔ ارجن سنگھ نے ٹی ایم سی میں شامل ہونے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔ارجن سنگھ کا ٹی ایم سی خاندان میں گرمجوشی سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔