بھوپال : مدھیہ پردیش کے نرمداپورم ضلع سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق ایم ایل اے گرجاشنکر شرما آج یہاں ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوگئے ۔ریاستی کانگریس کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق شرما نے اپنے حامیوں کے ساتھ یہاں ریاستی کانگریس کے دفتر میں باضابطہ طور پر کانگریس کی رکنیت لی۔ اس کے علاوہ ٹیکم گڑھ ضلع کے لیڈر بھکتی تیواری نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ شرما نے حال ہی میں بی جے پی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ تب سے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ شرما نے کہا کہ وہ کانگریس کے رسم و رواج اور پالیسیوں سے متاثر ہو کر اس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔
