بی جے پی کے سابق رکن ِ اسمبلی ٹھاکر موہر سنگھ انتقال کر گئے

   

ودیشہ : مدھیہ پردیش میں ودیشہ سے چار مرتبہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن ِ اسمبلی رہے ٹھاکر موہر سنگھ کا دوران علاج بھوپال کے پرائیوٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 72 سال کے تھے ۔سابق رکن ِ اسمبلی مسٹر سنگھ کو پانچ دن قبل ہی سانس کی تکلیف کے سبب بھوپال کے پرائیوٹ اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا ، جہاں سے تشویشناک حالت میں انہیں گزشتہ شام دوسرے پرائیوٹ اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ وہاں دیر رات ان کا انتقال ہو گیا ۔ مسٹر سنگھ 1980 سے 1998 کے دوران چار بار ودیشہ سے مقبول رکن اسمبلی رہے ہیں ، اس کے بعد ان کی اہلیہ ششیلا سنگھ بھی ودیشہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں ۔