بی جے پی کے ساتھ انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمائیں گے امریندر سنگھ

   

Ferty9 Clinic

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور پنجاب لوک کانگریس کے سربراہ کیپٹن امریندر سنگھ نے جمعہ کو آئندہ پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کے ساتھ اپنی پارٹی کے اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب لوک کانگریس کے سربراہ امریندر سنگھ نئی دہلی میں مرکزی وزیر اور پنجاب بی جے پی کے انچارج گجیندر سنگھ شیخاوت سے ملاقات کرنے پہنچے تھے، جہاں اتحاد سے متعلق دونوں جماعتوں میں رضامندی بنی۔