بی جے پی کے سینئر قائد کا انتقال، وزیراعظم کا خراج

   

حیدرآباد ۔ 5 فبروری (سیاست نیوز) بی جے پی کے سینئر قائد سابق رکن پارلیمنٹ سی جنگاریڈی نے شہر کے ایک خانگی ہاسپٹل میں آج آخری سانس لی۔ وزیراعظم نریندر مودی چیف منسٹر کے سی آر کے علاوہ بی جے پی کے دوسرے قائدین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ 1948 میں 8 ویں لوک سبھا کیلئے بی جے پی کے صرف 2 ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ ان میں ایک جنگاریڈی تھے جنہوں نے ہنمکنڈہ لوک سبھا حلقہ سے سابق وزیراعظم پی وی نرسمہاراؤ کو 54 ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے صدمہ کا اظہار کیا اور آنجہانی قائد کے ارکان خاندان سے اظہارتعزیت پیش کیا۔ جنگاریڈی کی نعش بی جے پی ہیڈکوارٹر نامپلی پر عوامی دیدار کیلئے تھوڑی دیر تک رکھی گئی اس کے بعد ہنمکنڈہ روانہ کردی گئی جہاں ان کی آخری رسومات انجام دی گئی۔ن