بی جے پی کے صدر دفتر کو بم کی جھوٹی اطلاع موصول

,

   

نئی دہلی: ہندوستانی راجدھانی دہلی میں واقع بی جے پی کا صدر دفتر میں بم کی جھوٹی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی میں زبردست اضافہ کردیا گیا ہے۔ لیکن بعد میں پتہ چلاکہ وہ فون کال صرف مذاق تھا۔ بی جے پی کنٹرول روم نے موصولہ فون نمبر کو ٹریس کرتے ہوئے پتہ لگا لیا کہ وہ فون نمبر کرناٹک ریاست کے میسور شہر کا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس دہلی نے اے این آئی کو بتایا کہ بی جے پی ہیڈکوارٹر کو بم کی جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔ دہلی پولیس اس معاملہ میں تحقیقات کررہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ وہ فون کرناٹک میسور کا ہے۔ آئی پی اسٹیٹ کے ایس ایچ او راجیو گناوٹ کی نگرانی میں پولیس کی ایک ٹیم بی جے پی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔ راجیو گناوٹ نے مزید کہا کہ ہم نے فون کرنے والے کا پتہ لگالیا ہے۔ دہلی پولیس نے کرناٹک پولیس کو اس کی اطلاع دیدی ہے۔ کرناٹک پولیس نے بتایا کہ ہر ممکنہ کارروائی کی جائے گی۔