بی جے پی کے عروج کیلئے ممتا ذمہ دار : سومن مترا

   

کولکتہ 8 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر سومن مترا نے آج کہا کہ بنگال میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے عروج کیلئے چیف منسٹر ممتابنرجی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے شدت کی اقلیتی خوشامد نہیں کی ہوتی تو بی جے پی کو یہاں قدم جمانے کا موقع نہیں ملتا ۔ انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کوشاں تھیں لیکن اب انہیں خود اپنے قائدین کو بچانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔