حیدرآباد18نومبر(یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی صدر کشن ریڈی نے کہا کہ بی جے پی کی قومی قیادت ریاست میں انتخابی مہم چلائیگی۔انہوں نے کہاکہ پارٹی قومی لیڈران امیت شاہ، راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری ، آدتیہ ناتھ، ہیمنت بسواشرما، پرمود ساونت تلنگانہ میں جہاں 30نومبر کو پولنگ ہونے والی ہے جلسوں اور روڈ شوز میں شرکت کرکے مہم میں حصہ لیں گے ۔