بی جے پی کے مظالم یاد رکھیں ، ووٹ ضرور ڈالیں : کجریوال

   

کروکشیتر؍چنڈی گڑھ: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال ضمانت ملنے کے بعد مسلسل مہم چلا رہے ہیں۔ آج سی ایم کجریوال انتخابی مہم کے لیے ہریانہ کے کروکشیتر پہنچے، جہاں انہوں نے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ہریانہ کے کروکشیتر میں روڈ شو کے دوران اروند کیجریوال نے کہا کہ مجھے انتخابی مہم کے لیے 20 دن کا وقت دیا گیا ہے۔یہ بھگوان کا چمتکار تھا کہ مجھے انتخابی مہم چلانے کے لیے ضمانت مل گئی۔ اگر آپ لوگ کمل کا بٹن دبائیں گے تو مجھے جیل دوبارہ جیل جانا پڑے گا۔ اگر آپ جھاڑو کا بٹن دبائیں گے تو میں جیل نہیں جاؤں گا۔بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے، سی ایم کجریوال نے کہاکہ ہریانہ کے کسانوں کے راستے میں مرکزی حکومت کے تحت آنے والی دہلی پولیس نے راستے میں کیلیں ٹھونگ دی تھی۔