بی جے پی کے وجے سنہا بہار اسمبلی اسپیکر منتخب

   

پٹنہ : قومی جمہوری اتحاد این ڈی اے کی جانب سے بی جے پی کے وجے سنہانے آج اپوزیشن جماعتوں کے مہا گٹھ بندھن کے امیدوار اوودھ بہاری چودھری کو شکست دے کر 17 ویں اسمبلی کے اسپیکر منتخب کئے گئے ۔اسمبلی میں آج اسپیکر عہدہ کیلئے کرائے گئے انتخاب میں بی جے پی کے مسٹر وجے سنہا کو 126 اور مہا گٹھ بندھن کے آرجے ڈی امیدوار مسٹر چودھری کو 114 ووٹ حاصل ہوئے ۔مسٹر سنہا کے حق میں این ڈی کی حلیف بی جے پی کے 74 ، جے ڈی یو کے 43 ، ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) کے 04 ، ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کے 04 اور ایک آزاد رکن اسمبلی نے ووٹ کیا ۔ مسٹر سنہا کو لوک ایل جے پی کے ایک اور ایک آزاد رکن کی حمایت ملی لیکن ہم کے جیتن رام مانجھی کے پروٹیم اسپیکر ہونے کی وجہ سے وہ ووٹنگ میں حصہ نہیںلے سکے۔