بی جے پی کے و کست دہلی سنکلپ پتر 2میں طلبہ اور ملازمین کیلئے بڑے اعلانات

   

نئی دہلی: بی جے پی نے دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے منشور کا دوسرا حصہ آج جاری کیا۔ سابق مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ترقی یافتہ دہلی سنکلپ پتر -2 جاری کیا۔ اس موقع پر دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی (آپ ) کے گھوٹالوں کی تحقیقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔ مودی کی گارنٹی ہے کہ دہلی میں ہر گارنٹی پوری ہوگی۔ بی جے پی نے اپنے سنکلپ پتر 2 میں طلباء کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہلی میں ضرورت مند لوگوں کے بچوں کو کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے 15000 روپے دیے جائیں گے ۔