بی جے پی کے پاس امیدوار تک دستیاب نہیں : کے ٹی آر

   

حیدرآباد 16 جنوری ( پی ٹی آئی ) اس یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہ مجوزہ بلدی انتخابات میں ٹی آر ایس کو خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوگی پارٹی کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راو نے آج ادعا کیا کہ بی جے پی کے پاس امیدوار ہی دستیاب نہیں ہیں اور کانگریس کو بھی مناسب امیدواروںکی تلاش میں مسائل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بی فارم حاصل کرنے والے امیدوار ہی دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ارکان اسمبلی اور وزراء کو پارٹی نے اختیار دیا ہے کہ وہ مناسب امیدواروں کا انتخاب کریں اور اپنے اپنے ضلع اور حلقہ میں ان میں بی فارم تقسیم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس ہی وہ واحد جماعت ہے جو ہر ڈویژن سے امیدوار نامزد کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق بی جے پی جملہ 700 ڈویژن میں امیدوار میدان میں اتارنے میں ناکام رہی ہے ۔