نئی دہلی ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے کہا کہ دہلی انتخابات میں بات کرنے کیلئے بی جے پی کے پاس سوائے شاہین باغ کے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جب ہم انتخابی مہم میں اسکولوں کی بات کرتے ہیں تو وہ لوگ شاہین باغ کہتے ہیں۔ جب ہم دواخانوں کے قیام کے بارے میں بولتے ہیں تو وہ لوگ شاہین باغ کی رٹ لگاتے ہیں۔ کجریوال نے مزید کہا کہ وزیرداخلہ امیت شاہ اس مسئلہ کو حل کرسکتے ہیں لیکن وہ اپنی گندی سیاست کے باعث ایسا کرنا نہیں چاہتے۔
