ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی کے پاس ہندوتوا کا کوئی “پیٹنٹ” نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شیوسینا کے آنجہانی سپریمو بالا صاحب ٹھاکرے نے بی جے پی کو دکھایا تھا کہ بھگوا اور ہندوتوا‘‘ کا امتزاج اسے مرکز میں اقتدار حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی کے برعکس شیو سینا ہمیشہ بھگوا اور ہندوتوا’ کے لیے پرعزم رہی ہے جب کہ اس کے (بی جے پی) کے مختلف نام ہیں جیسے کہ بھارتیہ جن سنگھ اور جن سنگھ جو مختلف نظریات کا پرچار کرتے ہیں وہ کولہا پور نارتھ سیٹ پر 12 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے مہا وکاس اگھاڈی (ایم وی اے) امیدوار جے شری جادھو کی مہم میں شامل ہوئے۔ انہوں نے اتوار کو 2019 کے اسمبلی انتخابات کے دوران کولہاپور سیٹ پر شیوسینا کے امیدوار کی شکست کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ اس وقت دونوں جماعتوں کا اتحاد تھا