نئی دہلی۔ 23 جنوری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے دہلی چیف الیکشن آفیسر کو مکتوب لکھتے ہوئے بی جے پی کے لیڈر کپل مشرا کی اُمیدواری کو منسوخ کردینے کا مطالبہ کیا۔ عام آدمی پارٹی نے الزام عائد کیا کہ کپل مشرا کی نامزدگی کاغذات کو قبول کرلیا گیا جبکہ انھوں نے برقی ، پانی اور ٹیلی فون کے اخراجات کے علاوہ سرکاری رہائش گاہوں میں قیام کے دوران آنے والے اخراجات سے متعلق تفصیلات داخل نہیں کئے ہیں۔ مشرا گزشتہ 10 سال سے سرکاری مکان میں مقیم ہیں۔