’’ بی جے پی کے گنگا جل سے اجیت راتوں رات پاک ہوگئے ‘‘

   

جموں ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جموں و کشمیر کانگریس کے صدر جی اے میر نے مہاراشٹرا میں بی جے پی کی سیاسی سرگرمیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اپنے گنگا جل سے راتوں رات اجیت پوار کو پاک کردیا، جن پر بی جے پی نے کرپشن کے سنگین الزامات لگائے تھے ۔ انہوں نے مہاراشٹرا کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے رول پر بھی تنقید کی اور کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت ملک کو دستوری بحران کا سامنا ہے جو حکومت سازی کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اور وقفے وقفے سے ریاستوں میں من مانی کررہی ہے۔