بی جے پی کے یووا مورچے کے لیڈر کی اہلیہ کا قتل

   

بارہ بنکی /7 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے نوجوانوں کی تنظیم کے ایک رہنما کی اہلیہ کو اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے شہر فتح پور میں مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ 28 سالہ سنہہ لتا بھارتیہ جنتا یووا مورچہ ( بی جے پی وائی ایم ) کے قائد راہول سنگھ کی اہلیہ تھی ۔ انہیں ہفتہ کی رات میں نہایت ہی پراسرار انداز میں گولی مار دی گئی ۔ سنہہ لتا کے والد نے اپنے داما ہی پر الزام لگایا کہ جہیز دینے کے مطالبہ کو پورا نہ کرنے کی پاداش میں ان کی بیٹی کو جان سے مار دیا گیا کیونکہ 27 جنوری کو شادی کے بعد لتا کے سسرال کے لوگ ان سے موٹر کار کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ سنگھ کے بیان کے بموجب ان کی بیوی سنہہ لتا اور وہ دونوں دولت پور جارہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔ انہوں نے بیان کیا کہ ڈاکوؤں نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو مارپیٹ بھی کی ۔ جب لتا نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے انہیں گولی مار کر قتل کردیا ۔

سپنا چودھری بی جے پی میں شامل
نئی دہلی، 7 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کی مشہور رقاصہ اور گلوکار ہ سپنا چودھری اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں باضابطہ طور پر شامل ہو گئیں ۔ بی جے پی کی ملک بھر میں چلائی جا رہی رکنیت مہم کے تحت یہاں منعقد ایک تقریب میں سپنا چودھری پارٹی کے سینئر لیڈروں کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئیں ۔
اس موقع پر بی جے پی نائب صدر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور دہلی بی جے پی صدر سمیت دیگر سینئر لیڈر اور بڑی تعداد میں کارکن موجود تھے ۔