کولکاتا : اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں اور ورکروں کو ترنمول کانگریس میں واپس لانے کی کوشش کے تحت بانکوڑہ ضلع میں بی جے پی کے 100سے زاید ورکرس جس میں 15سینئر لیڈران شامل ہیں آج ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ترنمول کانگریس کے بانکوڑہ ضلع صدر اور ریاستی وزیر شیامل سانترا نے ترنمول کانگریس بھون میں ان لیڈروں س کا استقبال کیا۔بانکوڑہ ضلع بی جے پی کا مضبوط گڑھ تھا۔لوک سبھا انتخابات میں بانکوڑہ کی دونوں سیٹ پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔جنگل محل علاقے میں بی جے پی مضبوط ہوتی جارہی تھی۔