بی جے پی کے 7 ایم ایل ایز کی معطلی منسوخ

   

کولکاتا :مغربی بنگال اسمبلی سے معطل بی جے پی کے 7ممبران اسمبلی کی معطلی کو واپس لے لیا گیا ہے ۔جمعرات کی سہ پہراسپیکر نے بی جے پی ممبر اسمبلی اگنی مترا پال کی طرف سے اٹھائے گئے تحریک کی بنیاد پر اپوزیشن لیڈر شوبھندوادھیکاری اور چیف وہپ منوج تیگا سمیت چھ لوگوں کی معطلی کو منسوخ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی اسمبلی میں تعطل کا خاتمہ ہوگیا۔آج دوپہر قانون ساز اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں بی جے پی ممبران اسمبلی کی معطلی واپس لینے کا فیصلہ لیا گیا۔ پارتھو چٹرجی، فرہاد حکیم اور شوبھن دیو چٹرجی جیسے سینئر وزراء نے معطلی کو ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا۔ اس کے بعد بی جے پی ممبرا سمبلی اگنی مترا پال نے اسمبلی میں معطلی واپس لینے کی تجویز پیش کی۔