نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ان 9 اراکین پارلیمنٹ کے استعفے منظور کر لیے ہیں جنہوں نے اسمبلی انتخابات میں منتخب ہونے کے بعد گزشتہ روزاستعفیٰ دے دیا تھا۔آج ایوان کا اجلاس جیسے ہی شروع ہوا، برلا نے ایوان کو اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ راجستھان کے جے پور رورل سے ممبر پارلیمنٹ راجیہ وردھن راٹھور، راج سمند سے دیا کماری، مدھیہ پردیش کے مورینا سے نریندر سنگھ تومر، دموہ سے پرہلاد پٹیل، جبل پور سے راکیش سنگھ، سدھی سے ریتی پاٹھک، ہوشنگ آباد سے ادے پرتاپ سنگھ اور چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ سے گومتی سائی اور بلاس پور کے ممبر پارلیمنٹ ارون ساو نے استعفیٰ دیا ہے ۔اسپیکر نے کہا کہ انہوں نے 6 دسمبر سے ان اراکین کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔