نئی دہلی: مغربی بنگال میں بی جے پی کے معطل لیڈروں کے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کیے گئے ریمارکس پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں فسادات بھڑکانا چاہتی ہیں۔ یہ بھی سوال کیا کہ عام لوگوں کو بی جے پی کے ‘گناہوں’ کا خمیازہ کیوں بھگتنا چاہئے۔ انہوں نے کہا، “میں نے یہ بات پہلے بھی کہی ہے۔ ہاوڑہ میں دو دن سے عام زندگی درہم برہم ہے، تشدد کے واقعات ہوئے ہیں۔ اس کے پیچھے کچھ سیاسی جماعتیں ہیں جو فسادات بھڑکانا چاہتی ہیں۔ لیکن اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سخت کارروائی ہوگی، عوام کو بی جے پی کے گناہوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا؟