بی جے پی ہائی کمان چیف منسٹر کرناٹک یڈی یوراپا کو

   

عہدہ سے ہٹانے کا ارادہ نہیں رکھتی: وزیر امکنہ
گلبرگہ : کرناٹک کے وزیر امکنہ وی سومنانے کل گلبرگہ ایر پورٹ پر میڈیا ارکانسے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی تردیدکی کہ کرناٹک میں بی جے پی ارکان اسمبلی کے ایک گروپ نے چیف منسٹر یڈی یور اپا کی قیادت میں تبدیلی لانے کی بی جے پی ہائی کمان سے درخواست کی ہے۔ انھوںنے صحیفہ نگاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انھیں کون سیبھگوان نے بتایا ہے کہ ہائی کمان چیف منسٹر یڈی یور اپا کو بدلناچاہتی ہے۔یہ صرف میڈیا کی اختراع ہے ۔ یڈی یور اپا آئیندہ ڈھائی سال کے لئے کرناٹک کے چیف منسٹر برقرار رہیںگے کیوں کہ ان کی قیادت میں حکومت بہتر انداز میں خدمات انجام دے رہی ہے۔ جب وزیر امکنہ سے پوچھا گیا کہ چیف منسٹر یڈی یور اپا کے فرزند وجئیندرا کے بارے میں سنا جارہا ہے کہ وزراء کی کار کردگی میں مداخلت کررہے ہیں تو اس پر سومنا نے جواب دیا کہ ایسا ہر گز نہیںہے ۔ یڈی یور اپا کی وزارت میں شامل تمام وزیر سینئیر اور تجربہ کار ہیں ۔ ان کی کار کردگی میںکوئی مداخلت نہیںکررہا ہے۔ ۔ ریاست میںپنچایتوںکے انتخابات کے ضمن میںپوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سومنا نے کہا کہ مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اور ریاست کرناٹک میں چیف منسٹر یڈی یور پا کی قیادت میں دونوںحکومتیںبہترین عوامی خدمات انجام دے رہی ہیں ، اسی بہترین کار کردگی کے صلہ میں پنچایتوں کے انتخابات میںبھی بی جے پی امیدواروںکو زبردست کامیابیاںحاصل ہوسکیںگی ۔