بی جے پی ہندوتوا اور ترنمول بنگالی فخر کے ایجنڈہ پر واپس

   

Ferty9 Clinic

کولکتہ: نئے سال کے موقع پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں ایک بار پھر اپنی پرانی راہوں پر چل کر انتخابات جیتنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ترنمول کانگریس جہاں ‘‘بنگالی شناخت ’’کے ایشو اٹھارہی ہے وہیں بی جے پی ہندتو اور پولرائزیشن کے ذریعہ لوک سبھا انتخابات میں آگے بڑھنا چاہتی ہے ۔گزشتہ اتوار کو بریگیڈ میں گیتا پاٹھ کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا ۔گرچہ بی جے پی نے واضح کیا ہے کہ یہ پروگرام بی جے پی کا نہیں ہے تاہم بی جے پی لیڈروں کی موجودگی اور انتظامی امور میں شمولیت سے واضح ہے کہ بی جے پی اس کے ذریعہ کیا حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ترنمو ل کانگریس نے اس پروگرام سے دوری بنائی تھی ۔کلکتہ میں گیتا پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر اڈین گوہا نے کہاکہ سوامی وویکانند نے کہاتھا کہ فٹ بال کھیلنا گیتا پڑھنے سے بہتر ہے ۔تاہم بی جے پی نے پلٹ وارکرتے ہوئے کہا کہ وہ بائیں بازو کے پیدا وار ہیں ۔جب کہ ترنمول کانگریس نے اس بیان کو سوامی ویکانند کی توہین قرار دیا ہے ۔کل منگل کو جب مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جب کلکتہ میں پارٹی ورکروں کے ساتھ میٹنگ کررہے تھے اس وقت ترنمول کانگریس کے کارکنان فٹ بال لے کر احتجاج کیا ۔اس کے بعد ہی بنگال کے سیاسی تجزیہ نگار مانتے ہیں کہ دونوں پارٹیاں ایک بار پھر پرانی راہ پر واپس آگئی ہے ۔بی جے پی جہاں گیتا کے ذریعہ سناتن دھرم اور ہندتو کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں وہیں ترنمول کانگریس سوامی وی ویکانند اور فٹ بال کے ذریعہ بنگالی کلچر اور تہذیب کی بات کررہی ہے۔