نئی دہلی: کانگریس دہلی نے کسانوں کی تحریک کی حمایت میں منگل کویہاں بی جے پی کے ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت کو سمجھ لینا چاہیے کہ عوام نے اسے سرمایہ داروں کی مدد کیلئے نہیں بلکہ غریبوں کی مدد کیلئے اقتدار سونپا ہے۔ کانگریس دہلی کے رہنما انل چودھری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’آج بی جے پی ہیڈکوارٹر پر آنے کا مقصد خوابیدہ مودی حکومت کو بیدار کرنا ہے۔بی جے پی نیند سے جاگے اور سرمایہ داروں کی جگہ کسانوں کا ساتھ دے۔
