بی جے پی یووا مورچہ لیڈر کا قتل

   

منگلورو (کرناٹک) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آج یہاں بی جے پی کے ایک نوجوان کارکن کا قتل کردیا ۔ پولے سنے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور وشوا ہندو پریشد نے بعض علاقوں میں قتل کے خلاف بطور احتجاج بند کا اعلان کیا ہے ۔د وسری طرف پولیس اس قتل معاملہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کر رہی ہے جن میں ایک رائے یہ بھی قائم کی گئی ہے کہ نامعلوم قاتل پڑوسی ریاست کیرالا سے آئے ہوں گے۔ یاد رہے کہ بی جے پی ووا مورچہ کی لاسٹرکٹ اگزیکیٹیو کمیٹی کے رکن 32 سالہ پروین نیتارو کا اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ اپنے پولٹری فارم سے اپنے گھر لوٹ رہے تھے ۔ پہلے ان پر حملہ کیا گیا تو وہ بھاگنے لگے تاہم قاتلوں نے ان کا تعاقب کیا اور سر پر اتنی زور سے ضرب لگا ئی کہ وہ زمین پر گر پڑے۔ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر خون میں لت پت نیتارو کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ دکشن کناڈا رپورلا ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رشی کیش بھوگان سوناو نے میڈیا کو بتایا کہ اس قتل کی تحقیقات جاری ہے ۔