بی جے ڈی اپوزیشن اتحاد کی مہم میں نہیں ہے، 2024 کے لوک سبھا انتخابات اکیلے لڑے گی‘‘: نوین پٹنائک

   

بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے سربراہ اور اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے آج کہا کہ ان کی پارٹی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی مہم میں شامل نہیں ہے۔ بی جے پی کسی کے ساتھ اتحاد کے بغیر اکیلے لوک سبھا الیکشن لڑے گی نوین پٹنائک نے آج 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اکیلے الیکشن لڑیں گے۔ نوین پٹنائک اپوزیشن جماعتوں کی اتحاد مہم میں شامل نہیں ہیں۔ بی جے ڈی لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی پٹنائک نے جگناتھ پوری میں نئے ہوائی اڈے کے سلسلے میں پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دورے میں ان کا کسی اور سیاسی جماعت سے ملاقات کا ارادہ نہیں ہے۔