بی جے ڈی لیڈر کے گھر سے نوٹوں سے بھری الماریاں ضبط

   

Ferty9 Clinic

بھوبنیشور۔17؍جنوری ( ایجنسیز )ای ڈینے جمعہ کوغیرقانونی کان کنی معاملے میں ضلع گنجام کے بیجو جنتا دل کے نائب صدراورٹھیکیدار ہرشی کیش پاڑھی کی رہائش گاہ پر دھاوا کیا۔ اس دوران بھاری نقدی برآمد ہوئی جس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مہم کے دوران ای ڈی افسران کو نوٹوں کے بنڈلوں سے بھری ہوئی الماریاں ملیں جس سے عہدیدار بھی حیرت ز دہ رہ گئے۔بی جے ڈی لیڈر پاڑھی کے مبینہ نیٹ ورک اور مالی روابط کی بنیاد پرای ڈی نے گنجام ضلع میں تقریباً 20 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے۔کہا جارہا ہے کہ یہ چھاپے ٹیکس چوری اور بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے سلسلے میں مارے گئے۔

خبر کے مطابق ضلع میں کئی ریت مافیاؤں نے مبینہ طور پر آٹو مالکان، ٹریکٹر ڈرائیوروں اور پان اور مٹھائی کی دکان کے مالکان کے نام پر ریت کے پٹے حاصل کرکے بھاری ناجائز کمائی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ حال ہی میں سی اے جی نے گنجام ضلع میں روشی کلیا، باہودا اور باڑہ ندیوں میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی کان کنی کا پردہ فاش کیا، جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان ہوررہا ہے۔