بی جے ڈی کے مزید 6 اسمبلی امیدواروں کا اعلان

   

بھونیشور: اوڈیشہ کی حکمراں بیجو جنتا دل نے مزید چھ اسمبلی حلقوںکیلئے پارٹی امیدواروں کا اعلان کیا، جن میں پانچ نئے چہرے بھی شامل ہیں، جبکہ چار موجودہ ایم ایل اے کو اس بار ٹکٹ نہیں دیا گیا۔بی جے ڈی سربراہ اور چیف منسٹر نوین پٹنائک نے ساتویں مرحلے میں ہندول، رگھوناتھ پلی، بالی کوڈا ایراساما، کاکت پور، بنگریپوسی اور باری اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی بی جے ڈی نے اب تک 141 اسمبلی اور 21 لوک سبھا امیدواروں کا اعلان کیا ہے اور اب صرف چھ اور اسمبلی سیٹوں کا اعلان ہونا باقی ہے ۔نئے چہروں میں دو موجودہ ایم ایل ایز کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔ رنجتا مرانڈی کو بنگریپوسی اسمبلی سیٹ کیلئے اور ارچنا بہیرا کو رگھوناتھ پلی حلقہ سے میدان میں اتارا گیا ہے ۔ اوڈیشہ اسکول ماس ایجوکیشن، ریونیو اور ڈیزاسٹر کے وزیر سدام مرانڈی کی اہلیہ رنجیت کو میور بھنج حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ ڈھینکنال سے سبکدوش ایم پی مہیش ساہو کو لوک سبھا ٹکٹ نہ دینے کے بعد موجودہ ایم ایل اے سمرانی نائک کی جگہ ہندول اسمبلی سیٹ کا امیدوار بنایا گیا ہے ۔ ساتویں مرحلے میں بی جے ڈی نے کاکت پور اسمبلی سیٹ سے واحد موجودہ ایم ایل اے ، ریاستی وزیر برائے الیکٹرانکس، آئی ٹی، کھیل اور یوتھ سروسز اور ہوم تشار کانتی بہیرا کو امیدوار بنایا ہے ۔